اوساکا ایکسپو میں سعودی عرب 150 سے زیادہ بزنس ایونٹس کی میزبانی کرے گا

جمعرات 4 ستمبر 2025 08:30

ریاض ، ٹو کیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) جاپان کے شہر اوساکا میں جاری ’ایکسپو 2025 ‘ میں سعودی پویلین مختلف ممالک اور تنظیموں سے عالمی شراکت اور تعاون کے فروغ کے لیے 150 سے زیادہ بزنس ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔عرب نیوز کے مطابق منتظیمین کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ ایونٹس، 4 ستمبر سے 7 اکتوبر کے درمیان ہوں گے۔

توقع ہے کہ ان سے سٹیک ہولڈرز کے درمیان سرمایہ کاری، سپورٹس، پائیداری اور ترقی پر بات چیت میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ہر ایونٹ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے جن میں حکومتی نمائندے اور کاروباری رہنما بھی شریک ہوں گے۔تعلق کو مضبوط بنانے کے لیے شرکا کی میزبانی کاروباری بات چیت کے لیے موزوں ماحول میں ہو گی۔

(جاری ہے)

عرب نیوز نے منتظمین کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ماہ منعقد ہونے والے بیشر ایونٹس ایسے ہیں جن کا مقصد سعودی عرب کی قومی شناخت اور عزم ہمت سے بھرپور ترقی ہے، جنھیں سعودی وژن 2030 سےتحریک مل رہی ہے۔

19سے 24 ستمبر کے درمیان سعودی پویلین میں ہونے والے ایونٹس مملکت کے 95 ویں قومی دن کے اثر کو بالخصوص نمایاں کریں گے۔ سعودی عرب میں اس دن کا معروف نام ’یوم الوطنی‘ ہے۔چار ستمبر سے سعودی پویلین، کاروباری ایونٹس کا انعقاد شروع کرے گا جس کا جاپانی زبان میں ترجمہ براہِ راست دستیاب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :