پرنسپل ڈگری کالج بالسیری پروفیسر سلیم اختر ملازمت سے ریٹائرڈ،اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)پرنسپل ڈگری کالج بالسیری پروفیسر سلیم اختر ملازمت سے ریٹائرڈ،اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد،خدمات کو بھرپور انداز میں خراج تحسین،ڈگری کالج بالسیری میں منعقدہ تقریب میں ناظم اعلیٰ تعلیم کالجز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن خواجہ ،صدر ایکٹا طارق سلیم شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹرز ریاض مغل،زاہد خان،صفدر بخاری سمیت دیگر کی خصوصی شرکت،طلبہ کی جانب سے رنگا رنگ پروگرام پیش کرنے کے علاوہ گارڈ آف آنرز پیش کر کے باقاعدہ طور پر ادارہ سے الوداع کیا گیا،اس موقع پر ریٹائرڈ ہونے والے پرنسپل پروفیسر سلیم اختر نے اپنے 35سالہ سفر کے خوشگوار لمحات کو خوبصورت انداز میں سامعین کے سامنے پیش کیا،ناظم اعلیٰ تعلیم کالجز سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ پروفیسر سلیم اختر محکمہ ہائیر ایجوکیشن آزادکشمیر کا قیمتی اثاثہ تھے،فرائض سے ان کی کمٹمنٹ مثالی رہی،ان کی ریٹائرڈمنٹ سے پیدا ہونے والا خلا پر کرنا مشکل ہے،تقریب میں پروفیسر سلیم اختر کو صدر لوکل ایکٹا خواجہ محمد اسلم کی قیادت میں فیکلٹی نے تحائف بھی پیش کیے اور انھیں گھر تک ریلی کی شکل میں پہنچایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :