Live Updates

جناح ہائوس حملہ کیس میں عمران خان کے دوسرے بھانجے شیر شاہ کی بھی ضمانت منظور

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:18

جناح ہائوس حملہ کیس میں عمران خان کے دوسرے بھانجے شیر شاہ کی بھی ضمانت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہائوس حملہ کیس میں گرفتار بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دوسرے بھانجے شیر شاہ کی ضمانت بھی منظور کر لی ۔جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے شیر شاہ کی رہائی کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

شیر شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا چالان تاحال نہیں آیاٹرائل نہ جانے کب شروع ہو، ملزم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں نہ ہی وہ ہنگامہ آرائی میں ملوث ہے۔

پراسکیوشن نے ملزم شیرشاہ کی ضمانت کی مخالفت کی۔عدالت نے ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔یاد رہے کہ عدالت نے بدھ کے روز عمران خان کے بھا نجے شاہ ریز خان کی بھی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم سنایا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات