سپریم کورٹ ،جعلی شناختی کارڈ پر اراضی ہتھیانے کے ملزم کی ضمانت مسترد

جمعرات 4 ستمبر 2025 16:11

سپریم کورٹ ،جعلی شناختی کارڈ پر اراضی ہتھیانے کے ملزم کی ضمانت مسترد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)سپریم کورٹ نے جعلی شناختی کارڈ پر اراضی ہتھیانے کے ملزم کی بھی ضمانت مسترد کردی۔جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے جعلی شناختی کارڈ پر اراضی ہتھیانے کے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

وکیل نے بتایا کہ ملزم نے مرحومہ الفت بی بی کے نام پر جعلی شناختی کارڈ بنوا کر رخسانہ کو دیا اور بہانہ بنایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم دلائے گا۔

ملزم نے اسی شناختی کارڈ کے ذریعے 40کنال اراضی اپنے نام منتقل کرالی، جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دیے کہ ملزم تو فنکار لگتا ہے۔دوسری جانب وکیل صفائی نے موقف اپنایا کہ ظاہر حسین نہایت شریف اور معصوم ہے، اس پر جسٹس شہزاد ملک نے کہا کہ آپ کا ہر ملزم بڑا مظلوم ہوتا ہے، عدالت نے ملزم ظاہر حسین کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

متعلقہ عنوان :