سرگودھا میں کل 6 ستمبر جشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم اور یوم دفاع شایاں شان اور جوش و جذبہ سے منایا جائیگا

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)سرگودھا میں کل 6 ستمبر جشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم اور یوم دفاع شایاں شان اور جوش و جذبہ سے منایا جائے گا شہر بھر کو خوبصورت جھنڈیوں اور قیمقموں سے سجا دیا گیا مرکزی جلوس حامد شاہ روڈ سے نکالا جائے گا جبکہ سرکاری ملازمین ہفتہ اتوار کی دو چھٹیاں منائیں گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں کل 6 ستمبر جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور یوم دفاع کو شایان شان اور جوش وجذبہ سے منایا جائے گا اور مرکزی جلوس مسجد حامد علی شاہ سے نکالا جائے گا اس سلسلہ میں مساجد،عمارتوں اور بازاروں کو خوبصورت جھنڈیوں اور قیمقموں سے سجا دیا گیا۔

اس حوالہ سے مساجد میں محفل میلاد اور سیرت النبی کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین ہفتہ اتوار کی دو چھٹیاں منائیں گے۔

متعلقہ عنوان :