فن لینڈ کے میڈیا اداروں کی غزہ میں صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانے کی اپیل

غیرملکی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی،رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:21

ہیلنسکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)فن لینڈ کے میڈیا اداروں نے صدر الیگزینڈر سٹب سے غزہ میں صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

فن لینڈکے صحافیوں، ایڈیٹرز، پبلشرز اور سول سوسائٹی اداروں نے صدر الیگزینڈر سٹب سے مشترکہ درخواست کرتے ہوئے عالمی سطح پر کردار ادا کرنیکا مطالبہ کیا اور کہا اگست 2025 میں غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 صحافی مارے گئے، شہید صحافیوں کا تعلق رائٹرز، اے پی اور الجزیرہ سے تھا۔

رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز کے مطا بق 2 سال میں 200 سے زائد صحافی شہید ہوئے، صدر الیگزینڈر سٹب کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ یہ انفرادی سانحات نہیں بلکہ آزادی صحافت پر منظم حملہ ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ غیرملکی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت صحافیوں کا تحفظ عالمی ذمہ داری ہے۔