ڈی جی آئی ایس پی آراحمد شریف چوہدری کا مری کا دورہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 12:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خصوصی نشست میں آرمی پبلک سکول، کانونٹ جیزز اینڈ میری اور پریزنٹیشن کانونٹ کے طلبا نے شرکت کی ۔اس موقع پر طلبا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی معلوماتی نشست کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کر لیں نوجواں نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے، پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں،وطن دشمنوں کی ہر میلی آنکھ کیخلاف ہم پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔