اوگرا انفورسمنٹ ٹیم پشاور اور ضلعی انتظامیہ کا پی ایس ویز ، غیر قانونی ڈبہ سٹیشنز، غیر قانونی ایل پی جی ،آٹو ری فیولنگ سٹیشنز کے خلاف مشترکہ آپریشن

جمعہ 5 ستمبر 2025 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)انفورسمنٹ ٹیم پشاور اور ضلعی انتظامیہ نے پی ایس ویز ، غیر قانونی ڈبہ سٹیشنز، غیر قانونی ایل پی جی ،آٹو ری فیولنگ سٹیشنز کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 6 ایل پی جی دکانوں سمیت ایک غیر قانونی آٹو ری فیولنگ سٹیشن، 1 ڈبہ سٹیشن اور غیرقانونی کام میں استعمال ہونے والے آلات ضبط کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان اوگرا کے مطابق آپریشن کے دوران ایل پی جی سٹوریج پلانٹس، ریٹیل آؤٹ لیٹس اور سی این جی سٹیشنز کا مشترکہ معائنہ کرتے ہوئے سیفٹی آپریشنز کو جانچا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا اور ضلعی حکام کے باہمی اتفاق سے یہ طے ہوا کہ اوگرا اور ضلعی حکام مستقبل میں بھی ایسی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔