نبی کریم ﷺ کی ذات بابرکات مسلمانوں کیلئے محبت اور عقیدت کا مرکز ہے، محترمہ ریحانہ خان

جمعہ 5 ستمبر 2025 14:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)چیئرپرسن وویمن کمیشن محترمہ ریحانہ خان نے کہا کہ نے کہا ہے کہ نبی کریمﷺ کی ذات بابرکات مسلمانوں کیلئے محبت اور عقیدت کا مرکز ہے۔آپ ﷺ کی سنت کی پیروی ہی انسانیت کی فلاح اور بہبود ہے۔آپ کا پیغام امن وسلامتی اتحاد ہے۔عید میلاد النبی کو اس عہد کے ساتھ منانے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو رحمت العالمین کے کردار و عمل کے سانچے میں ڈھالیں اور ان کے مقدس نقوش پاء کی پیروی کریں۔

نبی کریمﷺ کی سنت کی پیروی میں ہی دین ودنیا کی فلاح ہے مسلمانوں کے لئے نجات کاراستہ بھی یہی ہے کہ وہ سنت رسولﷺ کی پیروی کریں۔انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت سے بڑھ کر کائنات میں کوئی خوشی نہیں، ذات مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کمزور پڑنے والے تعلق کو بحال اور مضبوط کرنے کیلئے ماہ میلاد بہترین مہینہ ہے۔

(جاری ہے)

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد عالم انسانیت میں حقیقی انقلاب کا باعث بنی۔حضور اکرمﷺ نے انسانیت کو جہالت، ناانصافی اور ظلم سے نجات دلائی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں تقسیم کیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ایسا معاشرہ اور ریاست تشکیل دی جو جدید معاشرت کا ذریعہ بنی، اور انسانیت کو حقوق کی بنیاد پر ریاست کی تشکیل کا عملی نمونہ میسر آیا۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کا اسوہ مبارک انسانیت کی ابدی فلاح کا ذریعہ ہے۔۔ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی، دنیا بھر میں مسلمان 12 ربیع الاول کو عقیدت اور احترام کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا جشن مناتے ہیں۔ میلاد کے مبارک ماہ کا آغاز پوری مسلم دنیا کیلئے خوشی اور مسرت کا عجیب احساس لے کر آتا ہے۔ اس مبارک مہینے کی خوشیوں کے آگے ہماری ذاتی اور اجتماعی خوشیاں ہیچ ہیں۔ امت مسلمہ محافل میلاد کا انعقاد کر کے دنیا کو امن، سلامتی، محبت، برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دیں۔

متعلقہ عنوان :