سکھر میں یوم دفاع کی مناسبت سے سپورٹس گالا اختتام پذیر ہو گیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:30

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) سکھر میں یوم دفاع کی مناسبت سے سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی ۔ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کے زیر انتظام یومِ دفاع کی مناسبت سے سکھر میں سپورٹس گالا 2025 شاندار انداز میں منعقد کیا گیا۔ یہ ایونٹ قومی ہیرو اسکواڈرن لیڈر علائوالدین احمد کے نام سے منسوب کیا گیا۔

اختتامی تقریب سپورٹس کلب سکھر میں ہوئی، جس میں سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ منور علی مہیسر نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں کبڈی، ہاکی، باسکٹ بال، ٹیکوانڈو اور ونجه وٹی کے مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں کامیاب ٹیموں کے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ مہمانِ خصوصی منور علی مہیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں سے ملک اور صوبے کا نام روشن کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کھیلوں کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے عملے کو شیلڈز پیش کیں۔ بچوں میں کیش انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ مہمانوں کو سندھ کی ثقافتی پگ اور اجرک کے تحائف بھی دیے گئے۔ تقریب میں کھلاڑیوں نے اپنی کھیلوں کی مہارت کا مظاہرہ کیا اور شرکاء سے خوب داد وصول کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سکھر محمد اخلاق میمن، عبدالقدوس، صنم فقیر سمیت متعلقہ محکمے کے افسران، عملہ اور کھلاڑی بڑی تعداد میں شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :