آپریشن سے ولادت میں مصر کا اول نمبر، وزارت صحت نے سخت اقدامات متعارف کرا دیے

ہفتہ 6 ستمبر 2025 09:00

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) مصر میں بچوں کی ولادت کے طریقہ کار کے حوالے سے تشویش ناک رجحان سامنے آیا ہے، جہاں سیزیرین سیکشن یا سی سیکشن یعنی آپریشن کی شرح 72 فی صد تک جا پہنچی ہے۔ عالمی سطح پر یہ کسی بھی ملک میں بلند ترین شرح ہے۔العربیہ کے مطابق مصری نائب وزیرِ صحت ڈاکٹر عبلہ الالفی کے مطابق وزارتِ صحت نے اس بڑھتی ہوئی صورتِ حال کے پیشِ نظر سخت اقدامات متعارف کرائے ہیں تاکہ غیر ضروری آپریشن کم ہوں اور خواتین کو محفوظ قدرتی ولادت کی طرف راغب کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبلہ کا کہنا ہے کہ سماجی رویوں میں تبدیلی کے باعث بہت سی خواتین سی سیکشن کو آسان اور کم تکلیف دہ راستہ سمجھتی ہیں اور براہِ راست اسی کا مطالبہ کرتی ہیں، حالانکہ یہ فیصلہ صرف طبی بنیاد پر ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی معیار کے مطابق نارمل ڈیلیوری زیادہ محفوظ ہے۔ انہوں نے نشان دہی کی کہ مصر میں 70 فی صد سے زائد ولادتیں نجی شعبے میں ہوتی ہیں، جبکہ سرکاری اسپتالوں میں صرف 20 فیصد کیس آتے ہیں۔ اسی لیے سخت نگرانی اور وزارت کے جاری کردہ رہنما اصولوں پر عمل ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :