چنیوٹ،تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8دن کی مغوی بچی کو بازیاب کروالیا

ہفتہ 6 ستمبر 2025 17:10

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) تھانہ سٹی پولیس چنیوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 8دن کی مغوی بچی کو بازیاب کروالیا۔گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ سے 8دن کی نومولود بچی دعا فاطمہ کو اغواء کرلیاگیا۔اغواء کار خاتون نے بچی اٹھانے کے بعد اپنا بھیس بدل لیا تاکہ شناخت نہ ہوسکے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران،تھانہ سٹی پولیس موقع پر گئی۔

(جاری ہے)

واقعہ کی بابت تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر 1647/25 بجرم 363ت پ درج کیاگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداللہ احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل سٹی شعیب خان کی سربراہی میں بچی کی بازیابی اور ملزمہ کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔ملزمہ کی سکیچنگ کی گئی۔ڈی ایس پی سٹی شعیب خان کی سربراہی میں ہیومن ریسورس،جدید ٹیکنالوجی،سی سی ٹی وی کیمروں،سکیچنگ کی مدد سے ملزمہ کو فیصل آباد سے ٹریس کرکے حراست میں لے لیا گیاہے۔\378