عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ڈی پی او مردان نے جلوسولوں کے روٹس و جلسہ گاہوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 6 ستمبر 2025 18:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) عید میلادالنبیؐ کے موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی نے شہر بھر میں نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹس اور جلسہ گاہوں کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس پی سٹی شفیع الرحمن اور ڈی ایس پی شیخ ملتون ارشاد خان بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او مردان نے مختلف مقامات کا دورہ کرکے ڈیوٹیوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی حاضری اور سکیورٹی اقدامات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او مردان نے کہا کہ عید میلادالنبیؐ کانفرنس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کےلیے پولیس نے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دیا ہے،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے جلوسوں کی گزرگاہوں اور جلسہ گاہوں پر کڑی نگرانی رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی شرپسند عنصر کو عوامی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :