سہ ملکی سیریز‘ افغانستان نے یو اے ای کو آخری گیند پر شکست دے دی

افغانستان کی جانب سے دیے گئے 170 رنز کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بناسکی

اتوار 7 ستمبر 2025 12:50

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)سہ ملکی سیریز کے چھٹے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو 4 رنز سے شکست دے دی۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 170 رنز کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بناسکی۔یو اے ای کو آخری اوور میں 17 رنز درکار تھے لیکن ان کی ٹیم 12 رنز بناسکی اور 4 رنز سے میچ ہار گئی۔

کپتان محمد وسیم کی 44 اور آصف خان کی 40 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

(جاری ہے)

علیشان شرفو 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، راہول چوپڑا 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ہرشت کوشک 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔افغانستان کی جانب سے فرید احمد، مجیب الرحمان، شرف الدین اشرف، نور احمد اور عبداللہ احمد زئی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے تھے اور یو اے ای کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا تھا۔ابراہیم زدران 48 اور رحمان اللہ گرباز 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، کریم جنت نے 28 اور گلبدین نائب نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔حیدر علی نے دو اور سمرن جیت سنگھ، محمد فاروق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :