امریکا سعودی عرب کو 100 ڈرون فروخت کرے گا

اتوار 7 ستمبر 2025 17:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہتھیاروں کے کنٹرول کے ایک معاہدے میں ترمیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اس نئی ترمیم سے سعودی عرب کو 100 سے زائد MQ-9 ڈرونز فروخت کرنے کا موقع ملے گا۔سعودی عرب نے رواں سال کے اوائل میں اس قسم کے تقریبا 100 ڈرونز خریدنے کی درخواست کی تھی۔ یہ درخواست مئی میں امریکی صدر ٹرمپ کے ریاض دورے کے دوران اعلان کیے گئے ہتھیاروں کے معاہدے کا حصہ تھی۔