منشیات فروش سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ،مقدمہ درج

اتوار 7 ستمبر 2025 18:20

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) تھانہ گوگیرہ پولیس نے چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گوگیرہ کے ایس ایچ او سعید بھٹی کو اطلاع ملی کہ گورنمنٹ کالج صدر گوگیرہ کے گیٹ کے قریب ایک شخص بھاری مقدار میں چرس لیکر سپلائی کرنے کے لئے کھڑا ہے جس پر ایس ایچ او سعید بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر موضع مہران شاہ ساہیوال کے بدنام زمانہ منشیات فروش سعید اکبر ولد اکبر علی سے 11کلو چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔\378