۳ممبر صوبائی اسمبلی سعدیہ بلال نے بورسٹل اینڈ جیونائل جیل میں منعقدہ عید میلاد النبی کی تقریب میں شرکت کی

ژ* اسیر بچوں کے ساتھ وقت گزارا‘ بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور مٹھائی تقسیم کی

اتوار 7 ستمبر 2025 19:05

ً بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2025ء)ممبر صوبائی اسمبلی سعدیہ بلال نے بورسٹل اینڈ جیونائل جیل میں منعقدہ عید میلاد النبی کی تقریب میں شرکت کی اور اسیر بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ انہوں نے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور مٹھائی تقسیم کی۔

(جاری ہے)

ایم پی اے سعدیہ بلال نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و اخرت کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنے قول و عمل سے معاشرہ کے لیے مفید شہری ثابت ہوں اور دوسروں کو قطعی نقصان نہ پہنچائیں۔ اس موقع پر وائس پریزیڈنٹ مسلم لیگ (ن)لائرز فورم بلال محمود ملک اور سپرنٹنڈنٹ بورسٹل اینڈ جیونائل جیل بھی موجود تھے۔