سعودی اینڈو 2025 کانفرنس برائے ذیابیطس و موٹاپا اختتام پذیر ہو گئی

پیر 8 ستمبر 2025 11:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) سعودی ڈایابیٹس اینڈوکرائن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ذیابیطس اور موٹاپے پر تازہ ترین تحقیق سے متعلق پانچویں بین الاقوامی کانفرنس ’’سعودی اینڈو 2025 ‘‘ اختتام پذیر ہو گئی۔ سعودی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ کانفرنس مشرقی ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن بندر بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں الخبر میں منعقد ہوئی جس میں 6 عرب اور غیر ملکی ممالک سے تعلق رکھنے والے 60 سے زائد ڈاکٹرز، کنسلٹنٹس اور ماہرین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے دوران ذیابیطس اور موٹاپے سے متعلق نئی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سات اہم سفارشات پیش کی گئیں جن کا مقصد آگاہی میں اضافہ، روک تھام و علاج کو بہتر بنانا اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا ہے،ان سفارشات میں آگاہی و روک تھام کی مہمات کو مزید مؤثر بنانے، ابتدائی اسکریننگ کو تیز کرنے اور جدید علاجی ٹیکنالوجیز اپنانے پر زور دیا گیا ہے۔مزید برآں، سفارشات میں طبی تعلیم کے تسلسل، سائنسی تحقیق کے فروغ، مریضوں کو جامع نگہداشت فراہم کرنے اور ایسی صحت پالیسیوں کی حمایت پر زور دیا گیا جو معیارِ زندگی کو بہتر بنائیں اور بیماریوں کے بوجھ کو کم کریں۔

متعلقہ عنوان :