کاشتکار اسپغول کی کاشت فوری شروع کریں،محکمہ زراعت

پیر 8 ستمبر 2025 12:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسپغول کی کاشت فوری طورپر شروع کرکے اکتوبر کے وسط تک مکمل کرلیں کیونکہ اس کی کاشت کےلئے ستمبر کامہینہ انتہائی آئیڈیل ہوتاہے ،تاہم اس کی کاشت وسط اکتوبرتک مکمل کی جاسکتی ہے۔زرعی نظامت کے ترجمان کے مطابق اسپغول کو ہلکی زمین اور گرم مرطوب آب و ہوا میں انتہائی کامیابی سے کاشت کیاجا سکتاہے۔

(جاری ہے)

اسپغول کے بیج بہت سی بیماریوں کے تدارک کےلئے استعمال کئے جاتے ہیں جن کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور ان میں پایاجانے والا تیل شریانوں کو سکڑنے اور تنگ ہونے سے بچانے کے علاوہ کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہاکہ اسپغول معدے کے السر اور بواسیر کا انتہائی شافی علاج ہے جبکہ تشنگی اور گرمی دور کرنے کےلئے بھی سود مندہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار اسپغول کی کاشت کےلئے زمین کی تیاری کی غرض سے 3سے4 مرتبہ ہل چلائیں اور پھرسہاگہ پھیر کر زمین کوباریک کر لیں۔ انہوں نے کہاکہ گوبر کی گلی سڑی کھاد 5سے 6گڈے فی ایکڑ ڈالنے سے بھی شاندار فصل حاصل ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :