تکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث اندرون و بیرون ملک جانے والی 7پروازیں منسوخ

پیر 8 ستمبر 2025 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے دبئی، اسلام آباداورلاہور جانے والی 7پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے بنکاک جانے والی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 ،کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125 اور 123شامل ہیں۔

کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،143اورکراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کی306 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئربلو کی پرواز پی ای 200 نو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ۔پروازو ں کی روانگی کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔