Live Updates

محمد نواز کی ہیٹ ٹرک، میچ میں 5 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوگئے

پیر 8 ستمبر 2025 17:53

محمد نواز کی ہیٹ ٹرک، میچ میں 5 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوگئے
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)پاکستانی بولر محمد نواز ہیٹ ٹرک سمیت ٹی 20 کرکٹ میں 5 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔شارجہ میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں محمد نواز نے 2 اوورز میں ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

(جاری ہے)

محمد نواز نے افغانستان کی اننگز کے چھٹے اوور کی آخری 2 گیندوں پر وکٹ حاصل کی اور 8 ویں اوور کی پہلی گیند پر وکٹ اپنے نام کر لی۔محمد نواز نے میچ میں آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا۔انہوں نے 21 گیندوں پر 25 رنز بنائے اور ساتھ ہی 5 وکٹ لینے والے پلیئر بن گئے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :