Live Updates

پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا، شبھمن گل پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے

اتوار 14 ستمبر 2025 11:20

پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا، شبھمن گل پریکٹس سیشن ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء) پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف اہم میچ سے قبل بھارت کے کھلاڑی شبھمن گل پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔شبھمن گل کو پریکٹس سیشن کے دوران ہاتھ پر چوٹ لگی ہے۔رپورٹ کے مطابق شبھمن گل تکلیف میں دکھائی دیے اور فزیو کے آنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے۔

(جاری ہے)

کپتان سوریا کمار یادیو اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بیٹر کے ساتھ گفتگو کرتے دکھائی دیے جو ان کے اوپننگ پارٹنر ابھیشیک شرما کے ساتھ تھے۔تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ وقت میدان سے باہر گزارنے کے بعد گل واپس آئے اور پریکٹس دوبارہ شروع کردی۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا کل ہوگا اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ایشیا کپ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو شکست دی جبکہ پاکستان نے عمان کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے یہ دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ ہوگا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات