Live Updates

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو کیفے سے نکال دیا گیا تھا، جیمائمہ روڈریگز کا انکشاف

ہفتہ 13 ستمبر 2025 16:59

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو کیفے سے نکال دیا گیا تھا، جیمائمہ روڈریگز ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ انوشکا شرما کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ منظرِ عام آیا ہے اس حوالے سے بھارتی کرکٹر جمائمہ روڈ ریگز نے بتایا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو کیفے سے نکال دیا گیا تھا، ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر جمائمہ روڈریگز نے ویرات اور انوشکا سے متعلق ایک انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ نیوزی لینڈ میں اِس وقت پیش آیا تھا جب بھارتی کرکٹرز اور ویمن ٹیم ایک ہی ہوٹل میں مقیم تھی۔

جمائمہ نے بتایا کہ میں نے اور میری ساتھی اسمرتی مندھانا نے ویرات کوہلی سے بیٹنگ پر بات کرنے کی درخواست کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہماری اس خواہش پر کوہلی نے فوراً کہا ’ہاں ضرور، کیفے میں آ جاؤ،‘ ابتداء میں تقریباً آدھے گھنٹے تک صرف کرکٹ پر بات ہوئی لیکن اس کے بعد گفتگو کا دائرہ وسیع ہوگیا۔

(جاری ہے)

جمائمہ نے بتایا کہ ویرات نے ہمیں کہا کہ تم دونوں کے پاس خواتین کرکٹ ٹیم کو بدلنے کی طاقت ہے، یہ ذمہ داری قبول کرو کیونکہ تمہارا اثر بڑا اور نمایاں ہوسکتا ہے۔

جمائمہ کے مطابق بیٹنگ کے موضوع پر بات کرنے کے بعد ویرات، انوشکا اور ہمارے درمیان اس طرح سے گفتگو جاری تھی جیسے کہ پرانے دوست برسوں بعد ملے ہوں اور کٴْھل کر باتیں کر رہے ہوں، یہ ملاقات تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہی لیکن اختتام اس وقت ہوا جب کیفے کے عملے نے ہمیں وقت ختم ہونے کے باعث باہر جانے کا کہا۔خاتون کرکٹر نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ہم نے ساڑھے گیارہ بجے تک باتیں کیں، آخرکار کیفے کے اسٹاف نے کہا کہ بس اب کافی ہے، اب آپ کو کیفے سے جانا ہوگا۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں، وہ آئندہ ماہ 19 اکتوبر سے شروع ہونے والی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات