پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کے پلیئر عزیز خان کو سری لنکا روانگی سے روک دیا گیا

ہفتہ 13 ستمبر 2025 16:59

پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کے پلیئر عزیز خان کو سری لنکا روانگی سے روک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)پاکستان انڈر-17 فٹبال ٹیم کے پلیئر عزیز خان کو سری لنکا روانگی سے روک دیا گیا۔عزیز خان کے 2 پاسپورٹ ہیں، دونوں پر مختلف تاریخ پیدائش درج ہے، جس پاسپورٹ پر ویزا تھا اس پر تاریخ پیدائش دسمبر 2008 درج تھی جبکہ دوسرے پاسپورٹ پر تاریخ پیدائش فروری 2009 درج تھی۔ایک پاسپورٹ 2028 اور دوسرا 2030 تک کے لیے ویلیڈ تھا۔

(جاری ہے)

ایک پلیئر کے نام پر دو پاسپورٹ کے اجراء پر پی ایف ایف حکام بھی حیران ہیں۔پاکستاں فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے پاس دستاویز میں جو پاسپورٹ تھا اس کی ویلیڈیٹی 2028ء تک کی تھی۔پاسپورٹس پر مختلف تاریخ پیدائش کی وجہ سے ایمیگریشن نے پلیئر کو سفر کرنے سے روک دیا۔پچھلے دونوں اور پلیئر کو محکمہ جاتی این او سی نہ ہونے پر امیگریشن حکام نے سفر سے روکا تھا۔