روس کی جانب سے زلزلہ زدہ افغانستان کے لیے مزید انسانی امداد روانہ

امداد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ہدایات اور حکومت کے احکامات کے تحت بھیجی گئی ،حکام

پیر 8 ستمبر 2025 14:34

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)روس نے زلزلے سے متاثرہ افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کا دوسرا سامان روانہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق روسی ایمرجنسی کی وزارت نے بتا یاکہ یہ امداد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ہدایات اور حکومت کے احکامات کے تحت بھیجی گئی ہے۔وزارت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایل-76 طیارہ 20 میٹرک ٹن سے زائد خیمے اور کمبل لے کر جھوکوفسکی ایئرپورٹ سے روانہ ہوا، جو ان متاثرین کے لیے ہیں جن کے گھر حالیہ شدید زلزلے میں تباہ ہو گئے تھے۔