ترکیہ کے ساحل کے قریب کشتی کوسٹ گارڈ سے ٹکرا گئی، 5 تارکین وطن جاں بحق

پیر 8 ستمبر 2025 14:34

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)ترکیہ کے شمال مغربی صوبے بالیکسیر کے ساحل کے قریب ایک تارکین وطن کی کشتی کو کوسٹ گارڈ کی کشتی سے تصادم کے نتیجے میں پانچ غیر قانونی تارکین وطن جاں بحق ہو گئے، ایک لاپتہ اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق بالیکسیر کے گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ حادثہ آیوالک کے ساحل پر اس وقت پیش آیا جب کوسٹ گارڈ کی نادرن ایجیئن گروپ کمانڈ غیر قانونی ہجرت کے خلاف ایک آپریشن میں مصروف تھی۔

حکام کے مطابق، ایک تیز رفتار فائبر گلاس کشتی، جس میں ایک انسانی اسمگلر اور 34 غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے، کوسٹ گارڈ کے ایک جہاز سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں کشتی میں سوار متعدد افراد سمندر میں گر گئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، ایک شخص لاپتہ ہے، جب کہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔