خانیوال ،بین الاقوامی شہرت یافتہ کبڈی کھلاڑی عرفان ماکھا جٹ کی تدفین

پیر 8 ستمبر 2025 17:13

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) کبڈی کے مایہ ناز انٹرنیشنل کھلاڑی عرفان عرف ماکھا جٹ پہلوان نماز جنازہ ادائیگی کے بعد آہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی سماجی عوامی شخصیات کبڈی کے کھلاڑیوں شائقینِ کبڈی کی بڑی تعداد میں شرکت، سیاسی سماجی شخصیات کا اظہار افسوس تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 140 دس آر کا رہائشی کبڈی کا مایہ ناز انٹرنیشنل کھلاڑی عرفان عرف ماکھا جٹ پہلوان وہاڑی کے نواحی چک نمبر 69 ڈبلیو بی میں دوران میچ ہارٹ اٹیک سے وفات پاگیا تھا متوفی کی نماز جنازہ آبائی گاؤں چک نمبر 110 دس آر جہانیاں کی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ ادائیگی کے بعد متوفی کو سوگواروں کی موجودگی میں اہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہےنماز جنازہ میں سیاسی سماجی عوامی شخصیات کبڈی کے کھلاڑیوں شائقینِ کبڈی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، متوفی غیر شادی شدہ تھے، جبکہ عرفان عرف ماکھا جٹ پہلوان مرحوم کی اچانک ناگہانی وفات پر سیاسی سماجی عوامی شخصیات نے گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :