ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے کا بڑا اضافہ

پیر 8 ستمبر 2025 23:03

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے کا بڑا اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2025ء)امریکی شرح سود میں کمی کی توقعات بڑھنے پر سونے کا بھاؤ ملک اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر ہے۔

(جاری ہے)

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 84 ہزار روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 230 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 2 9 ہزار 219 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 61 ڈالر اضافے سے 3613 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ عنوان :