فیصل بینک کی شاندار کارکردگی، نمایاں ایوارڈز حاصل کرلیا

اے ڈی بی کے سالانہ ٹریڈ اینڈ سپلائی چین فنانس پروگرام ایوارڈ 2025 میں اعزاز سے نوازا گیا

منگل 9 ستمبر 2025 13:33

فیصل بینک کی شاندار کارکردگی، نمایاں ایوارڈز حاصل کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)فیصل بینک لمیٹڈ کو سنگاپور میں ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)کے زیر اہتمام 11 ویں سالانہ ٹریڈ اینڈ سپلائی چین فنانس پروگرام(ٹی ایس سی ایف پی)ایوارڈز 2025 میں Momentum Award - Issuing Bank سے نوازا گیا۔یہ تقریب گلوبل ٹریڈ ریویو کی ایشیا کانفرنس کے اشتراک سے منعقد کی گئی تھی، جو عالمی مالیاتی اداروں کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے اور بین الاقوامی تجارت میں بہترین کارکردگی اور جدت پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

اس ایوارڈ کے ذریعے ایشیا پیسیفک خطے میں تجارتی فنانس کو مستحکم بنانے میں فیصل بینک کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کیا گیا اور بینک کی جدت، صارفین پر مبنی حل اور پائیدار و مستحکم عالمی تجارت کو فروغ دینے کے عزم کو نمایاں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹی ایس سی ایف پی ایوارڈز کو ٹریڈ فنانس میں عمدگی کے لیے معیار کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے اور ان اداروں کو دیا جاتا ہے جو موثر کارکردگی دکھاتے ہیں اور جدت و جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔

فیصل بینک لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے کہا، یہ اعزاز ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو ہمارے قابل قدر صارفین اور شراکت داروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ ٹریڈ فنانس اقتصادی ترقی، استحکام اور شمولیت کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ فیصل بینک میں ہم کاروباروں کو جدید حل فراہم کرنے اور پاکستان کے عالمی تجارت میں کردار کو مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ ایوارڈ خطے میں دیرپا اثرات پیدا کرنے کے لیے ہمارے عزم کو مزید مستحکم بناتا ہے۔یہ اعزاز فیصل بینک کی پاکستان کے اہم تجارتی مالیاتی شراکت دار کی حیثیت کو مزید مضبوط کرتا ہے، جو کاروباروں کو سرحد پار نئے مواقع تلاش کرنے میں تعاون فراہم کرتا ہے۔