ایس آئی ایف سی کی حکمتِ عملی سے فارماسیوٹیکل صنعت میں جدت اور سرمایہ کاری کو فروغ

نئی ترامیم اصلاحی اقدامات کو عالمی اصولوں سے ہم آہنگ بنانے میں معاون ثابت ہوں گی‘رپورٹ

منگل 9 ستمبر 2025 14:10

ایس آئی ایف سی کی حکمتِ عملی سے فارماسیوٹیکل صنعت میں جدت اور سرمایہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر حکمتِ عملی کی بدولت پاکستان میں فارماسیوٹیکل صنعت میں جدت اور سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے۔پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم ای) نے ادویات کے قانون میں ترامیم کے سلسلے میں ایس آئی ایف سی کی معاونت پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

پی پی ایم اے کے مطابق یہ نئی ترامیم اصلاحی اقدامات کو عالمی اصولوں سے ہم آہنگ بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ان ترامیم کے نتیجے میں فارماسیوٹیکل صنعت میں اہم ادویات کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوگی اور جدید علاج کی سہولیات بھی متعارف کرائی جائیں گی۔ ساتھ ہی جدید ادویات کی تیاری اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

بہترین سہولت کاری کے اعتراف میں پاکستان فارما مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین توقیر الحق نے خصوصی خط کے ذریعے ایس آئی ایف سی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن صحت کے شعبے اور صنعتی مسابقت کے لیے ایس آئی ایف سی کے ساتھ شراکت داری جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ایس آئی ایف سی کے یہ اقدامات نہ صرف فارماسیوٹیکل بلکہ دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری اور ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں۔