سپریم کورٹ آئینی بنچ نے سپرٹیکس کیس میں تمام عدالتی فیصلوں کی سمری کل طلب کرلی

پیر 8 ستمبر 2025 22:51

سپریم کورٹ آئینی بنچ نے سپرٹیکس کیس میں تمام عدالتی فیصلوں کی سمری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2025ء)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے سپرٹیکس کیس میں تمام عدالتی فیصلوں کی سمری کل منگل کوطلب کرلی ،عدالت کوبتایاگیاتھاکہ لاہورہائی کورٹ کافیصلہ چیلنج نہیں کیاگیاجبکہ اسلام آبادہائی کورٹ میں دونوں سیکشنزکافیصلہ ہوچکاہے ،پیر کوسپریم کورٹ آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی وکیل عصمہ حامد نے دلائل کا آغاز کیا اور مؤقف اپنایا کہ کسی ٹیکس پیئر نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج نہیں کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں دونوں سیکشنز کا فیصلہ ہو چکا ہے۔وکیل ایف بی آر نے کہا کہ 2022 میں 89 درخواست گزاروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ تمام عدالتی فیصلوں میں ایک سی چیز کیا ہی ، انہوں نے ہدایت دی کہ تمام عدالتی فیصلوں کی بریف سمری عدالت میں جمع کروا دیں۔عصمہ حامد نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں اکثریت نے اسلام ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، کیس کی سماعت آج منگل صبح ساڑھے نو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔