ظ*چنیوٹ، 38ویں سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس میں منظور کی گئیں قراردادیں
پیر 8 ستمبر 2025
21:45
-چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2025ء) 38ویں سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس میں منظور کی گئیں قراردادیں
*یہ اجتماع آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں کامیابی پر افواج پاکستان کو مبارک باد پیش کرتا ہے اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہے۔
ں * یہ اجتماع پاکستان کے اسلامی تشخص اور قومی خود مختاری کے خلاف بڑھتے ہوئے مسلسل عالمی دباؤ اور بین الاقوامی اداروں کی یلغار پر تشویش و اضطراب کا اظہار کرتاہے اورحکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ معذرت خواہانہ پالیسی اختیار کرنے کی بجائے ایک نظریاتی اور ایٹمی ملک کی حیثیت سے باوقار حکمت عملی اختیار کی جائے،نیزدینی حلقوں کوتوجہ دلانا چاہتا ہے کہ پاکستان کی اسلامی شناخت اور قومی خود مختاری کے معاملات کو سیاستدانوں اور اسٹیبلشمنٹ کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی بجائے دینی قوتوں کو خود کردار ادا کرنا ہوگا۔
(جاری ہے)
لہٰذا تمام مکاتب فکرنفاذ اسلام کے یک نکاتی ایجنڈے پر متحدہوکرشریعت کی بالادستی کی جدوجہدتیزترکردیں۔
*ذرائع ابلاغ پراخلاق باختہ، حیا سوز اور پر تشدد مواد پیش کرنے پر پابندی لگائی جائے۔ ایسے پروگرام نشر کیے جائیں کہ جن سے عوام کی اخلاقی و اسلامی تربیت ہو اور اسلامی تہذیب و ثقافت کو فروغ ملے۔
A*یہ اجتماع بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہو ئے مطالبہ کرتا ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو فوری طو ر پر بلاسود قرضے دیے جائیں۔
یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ 295سی کے قانون کے خلاف سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے اور قانون ناموس رسالت کے ہر حال میں تحفظ کا دوٹوک اعلان کرتے ہوئے *غیرملکی طاقتوں کے مطالبات کو مستردکیاجائے،کیونکہ ان کے یہ مطالبات ہمارے ملکی اورمذہبی معاملات میں کھلی مداخلت ہے۔
:*عدالتی احکامات کے باوجودسو شل میڈیا پرتوہین رسالت پر مبنی موادموجودہے،جبکہ سیکڑوں قادیانی ویب سائٹس پاکستان کے آئین کا مذاق اڑاتے ہوئے بلاتعطل آزادی سے چل رہی ہیں۔
یہ اجتماع مطالبہ کرتاہے کہ تمام قادیانی ویب سائٹس کو بندکیاجائے، سوشل میڈیا پر ہونے والی گستاخیوں کا نوٹس لیا جائے اور گستاخی کرنے والوں اور اُن کے سہولت کاروں کوفی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزادی جائے۔
:*قادیانی چینلز کی نشریات کا نوٹس لیا جائے اور ملک کے دستور اور قانون کے تقاضوں کے منافی نشریات پر پابندی لگائی جائے۔
ؔ*اسلام کی مقدس شخصیات انبیاء کرام علیہ السلام کے بعد خلفائے راشدین،اصحاب رسول،اہل بیت عظام جن کی عزت و آبرو کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کی بنیاد ہے،ان کی توہین و گستاخی ناقابل برداشت ہے، حکومت توہین و گستاخی کا سلسلہ فی الفور روکے۔
*پاکستان کے دفاعی ادارے اور افواج پاکستان وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں،ان کے ہوتے ہو ئے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں، اسلام و وطن دشمن عناصر دفاعی اداروں ا ور افواج پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں،یہ کانفرنس اس ہرزہ سرائی کی نہ صرف مذمت کرتی ہے
ق**ہم افواج پاکستا ن اور ان کے سپہ سالا ر کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور افواج پاکستان کے ان جا نبازوں کو خراج عقیدت پیش کر تا ہے جنہوں نے 1965سے لیکراب تک ملک کی سلامتی و دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا
ذ**پاکستان کے اسلامی و قومی تشخص کو مجروح کرنیو الی لادین،سیکولراور قادیانی این جی اوز اور لابیاں ہماری شناخت کو ختم کر نے کیلئے سرگرم عمل ہیں،یہ این جی اوزعالمی اداروں کے ایجنڈے پر کام کررہی ہیں،جن میں توہین مذہب،توہین رسالت اور توہین صحابہ ؓ و اہل بیت اطہارؓکے ذریعے پاکستان کو کمزور کر نے کی سازشیں کی جا رہی ہیں،ایسی این جی اوز اور اداروں اور ان کے سہولت کاروں پر کڑی نگاہ رکھی جائے،وطن عزیز میں شرانگیزی پھیلانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے
*38ویں سالانہ’’ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس‘‘ چناب نگر کا یہ عظیم الشان اجتماع اللہ پاک کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہوئے تمام مدعووین، مندوبین و ضلع انتظامیہ اور شرکاء کانفرنس کا شکریہ ادا کرتا ہے۔
کہ آپ حضرات کی تشریف آوری سے یہ کانفرنس کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔
*یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ مغربی عالمی قوتوں کے ایماء پر پاکستان کی آزادی و تشخص اور اسلامی عقائد و نظریات کے منافی اور دینی افکار و نظریات،مشرقی تہذیب و ثقافت سے متصادم پالیسیاں اور قانون سازی کا سلسلہ بند کیا جائے
*یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے ملک کا عدالتی،معاشی،اقتصادی ڈھانچہ اسلامی اصولوں کے عین مطابق کیا جائے ،سودی نظام سے چھٹکارا حاصل کیا جائے ،اسلام کے معاشی نظام اسلامی بینکاری سسٹم کو ترویج دی جائے
u* یہ اجتماع ملک بھر میں قادیانیوں کی بڑھتی ہو ئی اسلام دشمن سرگرمیوں پر سخت تشویش و اضطراب کا اظہار کرتا ہے حکومت سے مطالبہ کر تا ہے کہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت اور دستور کی اسلامی دفعات کے تقاضوں کو پورا کر تے ہو ئے قادیانیوں کی قانون شکن سر گرمیوں کانو ٹس لیا جائے اور انہیں آئین پاکستان کا پابندکیا جائے۔
a*کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ میں مذہب کے خانہ کا اضافہ کیا جائے یا مسلمانوں کے شناختی کا رڈ کا رنگ الگ الگ کر کے دستوری اور قانونی تقاضوں کے مطابق مذہبی امتیاز کو یقینی بنایا جائے۔
ذ**یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کر تا ہے کہ تعلیمی نصاب میں عقیدہ ختم نبوت کے متعلق مضامین اور اسباق شامل کئے جائیں تاکہ نوزائیدہ نسل میں تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺ کے سلسلہ میں شعور پیدا کیا جاسکے۔
ھ**ملک بھر کے تمام سول اور فوج کے محکموں سے قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے الگ کیا جائے۔
? * قادیانیوں نے چناب نگر میں اپنا عدالتی نظام قائم کر رکھا ہے۔ جو سٹیٹ اندر سٹیٹ کے مترادف ہے۔ لہٰذاچناب نگر میں سرکاری رٹ کو قائم کرتے ہوئے انہیں ملکی قانون کا پابند کیا جائے اور چناب نگر میں سیکورٹی کے نام پر قادیانیوں کی غنڈہ گردی اور مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے عمل کا نوٹس لیا جائے۔
۷*کانفرنس کا یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ چناب نگر کے باسیوں کو بلا استثناء مالکانہ حقوق دئیے جائیں۔
*قادیانی خود کو مسلمان ظاہر کر کے اسلامی شعائر اور اور مسلمانوں کے مذہبی علامات کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کر تا ہے کہ امتناع قادیانیت آرڈیننس پر موئثر عمل درآمد کرایا جائے اور قادیانیوں کو اسلام کا ٹائٹل استعمال کر نے سے روکا جائے۔
8*یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کر تا ہے کہ 7ستمبر کویوم تحفظ ختم نبوت کا نام دیا جائے اور اس دن کو سر کا ری سطح پر منا یا جائے،اور اس دن کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے چونکہ اس دن 1974کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے منکرین ختم نبوت قادیانی ولاہوری گروپ کو متفقہ طور غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا