Live Updates

ؒبورے والا،متاثرین سیلاب کی ہرممکن مدد کریں گے ،مشکل کی گھڑی میں ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،وفاقی پارلیمانی سیکرٹریز

پیر 8 ستمبر 2025 22:10

eبورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2025ء)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے کیبنیٹ ڈویژن سید ساجد مہدی سلیم شاہ چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی پرائمری اسکول ملک نوشیرخان لنگڑیال نے کہا ہے کہ بدترین سیلاب کے متاثرین کی ہرممکن مدد کریں گے مشکل کی گھڑی میں ان کو تنہا نہیں چھوڑیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کھادرنہر،ساہوکا،جملیرا اور 37 کے بی میں ریلیف کیمپ اور خیمہ بستیوں میں متاثرین کے مسائل سنے اور حل کرنے کی یقین دھانی کرائی انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی سربراہی میں بھر پور کاوشیں کررہی ہے اس موقع پر انہوں ریلیف کیمپ میں بچوں سے بات چیت کی اور دست شفقت ان کے سروں پر رکھا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن(ر)ارشد اقبال نے انہیں حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اس موقع پر سابق چیئرمین چوہدری آفتاب حسین،میا ں جملیرا،نعیم صابر چوہدری،چوہدری ماجد کشمیری،چوہدری اسلم زاہداور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر انہیں اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن(ر) ارشد اقبال نے سیلاب متاثرین کیلئے کئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات