نو تعینات ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پیر 8 ستمبر 2025 22:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) نو تعینات ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ فیاض شیرپاؤ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔قبل ازیں دفتر پہنچنے پر ملاکنڈ لیویز فورس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نو تعینات ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے وژن کے عین مطابق عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا اولین ترجیح ہے، عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں جائیں گے اور عوام کو جائز قانونی مدد فراہم کی جائیگی۔

انہوں نے عملے کو اپنے فرائض منصبی میں دلچسپی لینے اور دفتری امور بطریق احسن انجام دینے کی تلقین کرتے ہوئے واضح کیا کہ لاپرواہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلع ملاکنڈ کی تعمیر وترقی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں، عوام کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :