پولیس و جے ٹی ٹی کا مشترکہ آپریشن، دو شراب فروش گرفتار، 502 بوتلیں ولایتی شراب برآمد

پیر 8 ستمبر 2025 21:37

پولیس و جے ٹی ٹی کا مشترکہ آپریشن، دو شراب فروش گرفتار، 502 بوتلیں  ولایتی ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) جوائنٹ ٹاسک ٹیم (جے ٹی ٹی) نے تھانہ صدر ملتان پولیس کے ہمراہ مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 شراب فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے نتیجے میں 502 بوتلیں ولایتی شراب برآمد کر لی گئیں۔ترجمان ملتان پولیس کے مطابق گرفتار شراب فروشوں میں پطرس مسیح اور محمد فاروق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایس پی گلگشت سیف اللہ گجر کی زیر نگرانی اور ڈی ایس پی صدر علم الدین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر راؤ علی حسن، انچارج جے ٹی ٹی تارخ گیلانی اور ان کی ٹیم نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ برآمد کی گئی شراب ملتان شہر میں سپلائی کے لیے تیار کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ایس پی گلگشت سیف اللہ گجر نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :