نواب ثناء اللہ خان زہری کا حاجی میر فیروز خان لہڑی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

پیر 8 ستمبر 2025 20:49

نواب ثناء اللہ خان زہری کا حاجی میر فیروز خان لہڑی کے انتقال پر اظہارِ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثنائ اللہ خان زہری نے ممتاز قبائلی و سماجی شخصیت و ٹرانسپورٹر حاجی میر فیروز خان لہڑی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے چیف آف جھالاوان نواب ثنائ اللہ زہری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حاجی میر فیروز خان ایک قبائلی و سماجی، نیک سیرت، مخلص اور خدمتِ خلق کا جذبہ رکھنے والی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت اور انسانی ہمدردی کے لیے وقف کر دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں تک پٴْر نہیں ہو سکے گا انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔