Live Updates

تاندلیانوالہ میں فلڈ ریلیف سرگرمیاں تیز کردی گئیں

منگل 9 ستمبر 2025 00:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلڈ ریلیف سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ تاندلیانوالہ میں مریم نواز ہیلتھ ٹیم سیلاب متاثرین کو علاج معالجہ اور طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔گزشتہ روز فلڈ ریلیف کیمپ میں 1ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

ہیلتھ ٹیم کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سیلاب متاثرین کے معائنے، ادویات کی فراہمی اور فوری طبی امداد کی فراہمی میں دن رات مصروف عمل ہیں۔

متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ضلعی انتظامیہ ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان کی بحالی تک اقدامات جاری رکھے گی۔سیلاب متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور مریم نواز ہیلتھ ٹیم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان مشکل حالات میں علاج معالجہ اور سہولیات کی فراہمی ان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات