کولڈ پلے اسکینڈل، کرسٹن کیبوٹ اور اینڈریو کیبوٹ کے درمیان طلاق کی تصدیق

منگل 9 ستمبر 2025 15:32

کولڈ پلے اسکینڈل، کرسٹن کیبوٹ اور اینڈریو کیبوٹ کے درمیان طلاق کی تصدیق
لند ن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)برطانوی بینڈ کولڈ پلے کے کنسرٹ میں پیش آنے والے وائرل اسکینڈل کے بعد ایسٹرنومر کمپنی کی سابق ایچ آر ایگزیکٹو کرسٹن کیبوٹ کے شوہر اینڈریو کیبوٹ کے درمیان طلاق کی تصدیق ہوگئی۔

(جاری ہے)

ایک ماہ قبل کولڈ پلے کنسرٹ کے دوران اچانک کرسٹن کیبوٹ اور کمپنی کے سابق سی ای او اینڈی بائرن کی قربتیں سامنے آئیں تھیں، اس واقعے نے افیئر کی افواہوں کو جنم دیا اور کچھ ہی دنوں بعد دونوں نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا۔

رپورٹس میں دعوی کیا گیا کہ اس واقعے کے تقریبا ایک ماہ بعد کرسٹن نے اپنے شوہر اینڈریو کیبوٹ سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی، تاہم اب اینڈریو کیبوٹ کی ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسٹن اور اینڈریو کئی ہفتے پہلے ہی خوش اسلوبی سے علیحدہ ہو چکے تھے، طلاق کا فیصلہ اس رات سے پہلے ہی زیر غور تھا۔

متعلقہ عنوان :