خاتون کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر ٹرمپ پر عائد 83.3 ملین ڈالر ہرجانے کی سزا برقرار

منگل 9 ستمبر 2025 13:27

خاتون کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر ٹرمپ پر عائد 83.3 ملین ڈالر ہرجانے کی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے پیر کے روز صدر ٹرمپ کے خلاف الزامات می بنیاد 83.3.ملین ڈالر کا ہرجانہ برقرار رکھا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق ٹرمپ کو ای جین کیرول کو لازمآ یہ رقم ادا کرنی ہوگی ۔

(جاری ہے)

کیونکہ انہوں نے اس خاتون کالم نگار کے بارے میں سوشل میڈیا پر کیچڑ اچھالا اور بیانات دیے۔ اس خاتون نے صدرٹرمپ پر ہراسگی و مجرمانہ نیت سے حملہ کیا کیا تھا۔ وفاقی عدالت نے اس سلسلے میں ہرجانہ کی ادائیگی کا حکم برقرار رکھا ہے۔امریکہ کی دوسری سرکٹ کورٹ آف اپیل نے اس ہرجانہ کے خلاف صدر ٹرمپ کی اپیل رد کر دی ہے۔ اور کہا ہے شہرت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں عدالت کی طرف سے دی گئی سزا جائز اور مناسب ہے۔