اسپین نے اسرائیل پر دبا ئوبڑھا دیا، سفیر واپس طلب

منگل 9 ستمبر 2025 13:27

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)اسپین کی وزارتِ خارجہ نے تل ابیب میں موجود اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس طلب کر لیا۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی وزیرِ خارجہ جدعون ساعر نے ہسپانوی حکومت پر یہود دشمنی کا الزام عائد کیا۔

(جاری ہے)

الزام اس فیصلے کے بعد لگایا گیا جس میں اسپین نے غزہ جنگ کے تناظر میں اسرائیل جانے والے جہاز وں اور فضائی پروازوں پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ تل ابیب میں ہسپانوی سفیر کو مشاورت کے لیے طلب کیا گیا تاکہ اسپین کے خلاف بے بنیاد الزامات اور حکومت کے دو ارکان کے خلاف ناقابلِ قبول اقدامات کا جواب دیا جا سکے۔