خانیوال ،ٹیبل ٹینس اکیڈمی باصلاحیت کھلاڑی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ،رانا لطیف

منگل 9 ستمبر 2025 16:02

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) جشن عید میلادالنبی اور یوم دفاع کے موقع پر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں ممتاز سماجی شخصیت اور اونر راٹھور گروپ اینڈ راجپوت ٹریولز نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ٹیبل ٹینس اکیڈمی میں بہترین سہولیات پر خوشی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن خانیوال اور راؤ عثمان اکرم فوکل پرسن سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے جشن عید میلادالنبی اور یوم دفاع کی مناسبت سے ٹیبل ٹینس گرلز و بوائز مقابلوں کا اہتمام کیا ،جس میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی رانا عبدالطیف ممتاز سماجی شخصیت اونر راٹھور گروپ اینڈ راجپوت ٹریولز تھے ،عنبر بشیر احمد صدر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن، ڈاکٹر حامد علی نائب صدر نے معزز مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

رانا عبدالطیف نے ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس اکیڈمی نے ٹیبل ٹینس کھیل کی انٹرنیشنل سہولیات پر خوشی کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور آئندہ کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

تقریب میں راؤ عظمت اللہ سابق بینکار، میاں رضوان احمد کمبو ہ، سابق صدر و چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال عبدالطیف انور، سینئر صحافی قلزم بشیر احمد، عدنان سعید چوہدری، انجینئر محمد عبدالرحمن قلزم، عامر نصیر، اے ڈی مرالی، سینئر کھلاڑی محمد برہان، ملک جاوید سمیت سینئر و جونیئر گرلز و بوائز کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر رانا عبدالطیف نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔\378