صوبائی وزیر کی گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت

منگل 9 ستمبر 2025 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے منگل کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں گارمنٹس فیکٹری کی عمارت میں آتشزدگی اور اس کے نتیجے میں گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔صوبائی وزیر نے سائٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیکٹری مالکان اپنے ملازمین کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ صنعتی یونٹس میں آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے حفاظتی پروٹوکول پر عمل نہ کرنے والے فیکٹری مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی حکم دیتے ہوئے زور دیا کہ ورکرز کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید ہدایت کی کہ گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے تمام زخمی افراد کو فوری اور جامع طبی امداد فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :