موسمی خرابی اور تکنیکی مسائل سے فلائٹ آپریشن متاثر، درجنوں پروازوں میں تاخیر، متعدد منسوخ

منگل 9 ستمبر 2025 16:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء) خراب موسم اور انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر کا فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا،6 پروازیں منسوخ ،ایک پرواز کا رٴْخ موڑ دیا گیا، مجموعی طور پر 25 سے زائد پروازوں کی آمدورفت میں 1 سے 13 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی دو پروازیں پی اے 200 اور پی اے 201 کو منسوخ کر دیا گیا، اسی طرح قومی ایئر لائن کی سیالکوٹ سے دوحہ جانے اور دوحہ سے سیالکوٹ آنے والی پروازیں پی کے 251 اور پی کے 252 بھی منسوخ رہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے اسکردو کی نجی ایئر کی پروازیں پی اے 251 اور پی اے 252 بھی آپریشنل مسائل کے باعث روانہ نہ ہوسکیں۔نجی ایئر لائن کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی اے 470 کو تکنیکی خرابی کے باعث کراچی اتار لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایئر بس اے 320 طیارے کا موسمی ریڈار غیر فعال ہوگیا تھا جس کے بعد پرواز کو کراچی روکنا پڑا، اس پرواز کارات 9 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانگی کا بتایاگیا۔اسلام آباد سے ابوظبی کی پرواز پی اے 230 ساڑھے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار رہنے کے بعد روانہ ہوئی، دبئی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 416، 13 گھنٹے تاخیر سے پہنچی جبکہ دبئی سے کراچی آنے والی پرواز پی اے 111 کو ساڑھے 3 گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :