ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کاسول ویٹرنری ہسپتال کا معائنہ

منگل 9 ستمبر 2025 23:21

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان نے حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت ثمرباغ میں سول ویٹرنری ہسپتال کا معائنہ کیا، دورے کا مقصد ہسپتال کی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لینا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے اسپتال کے مختلف یونٹس کا معائنہ کیا اور عملے کی حاضری چیک کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ایک ہفتے کے اندر کچھ سہولیات فراہم کرنے اور قرنطینہ سینٹر اور آپریشن تھیٹرز کے لیے ڈیمانڈ نوٹ جمع کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اسپتال کی سہولیات کے بارے میں آگاہ کرنے اور مویشیوں اور دودھ کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے ایک عوامی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ گڈ گورننس روڈ میپ کا مقصد عوامی سہولیات کو بہتر بنانا اور اداروں میں مطلوبہ خدمات فراہم کرنا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :