رائیونڈ روڈ پر گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی

منگل 9 ستمبر 2025 23:10

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)مانگا منڈی رائیونڈ روڈ پر گیس پائپ لائن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی سوئی گیس ،ریسکیو ایمرجنسی کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اورفوری امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا جبکہ آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔