ق* اسرائیلی وزیرِ خزانہ نے قطر میں حماس قیادت پر حملے کو درست فیصلہ قرار دے دیا

منگل 9 ستمبر 2025 19:40

=یروشلم/دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2025ء) اسرائیل کے انتہا پسند وزیرِ خزانہ بیزلیل سموتریچ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے پر اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی ادارے شِن بیت کی تعریف کی۔قطر نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں دوحہ کی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں حماس کے اعلیٰ عہدیدار مقیم تھے۔

(جاری ہے)

وزیرِ خزانہ سموتریچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر بیان میں کہا کہدہشت گردوں کو کوئی استثنیٰ حاصل نہیں اور نہ کبھی حاصل ہوگا۔ اسرائیل کے لمبے ہاتھ دنیا کے کسی بھی کونے میں انہیں پہنچ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسرائیلی فوج (IDF) اور شِن بیت کی جانب سے "درست فیصلہ اور کامل عمل درآمد" تھا۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قطر نے حملے کو "مجرمانہ کارروائی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔