خیبرپختونخوا اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس

بینک آف خیبر نے سال کے بیچ میں ڈیڈھ روپے فی شیئرزکا اعلان کرکے مقبولیت حاصل کرلی،مشیر خزانہ مزمل اسلم

منگل 9 ستمبر 2025 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چئرمین کمیٹی و ممبر صوبائی اسمبلی ارباب محمد عثمان خان کے زیر نگرانی بروز منگل صوبائی سمبلی کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم، ممبران صوبائی اسمبلی تاج محمد خان ترند، ثوبیہ شاہد، احمد کریم کنڈی، محمد خورشید اورنگزیب خان، منیر حسین، شیر علی آفریدی، محمد نثار نے شرکت کی۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ رواں سال بینک آف خیبر نے سال کے بیچ میں ڈیڈھ روپے روپے پر فی شئیرز کا اعلان کیا جس کی وجہ سے بینک آف خیبر کی مقبولیت بڑھ گئی اور سال بینک آف خیبر کا شمار پانچ بڑے بینکوں میں ہوگیا۔ ایم ڈی خیبرپختونخوا بینک نے کمیٹی کو بتایا کہ رواں سال بینک آف خیبر اے اے کیٹگری کا بینک بھی بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ بینک آف خیبر نے بہت جلد کریڈٹ کارڈ شروع کریں گے تاکہ خیبرپختونخوا کے عوام کو یہ سہولت بھی میسر ہو سکیں۔

(جاری ہے)

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے بریفننگ دیتے ہیں کہا کہ بینک آف خیبر کو کارپوریٹ پروفائلنگ کرنی چاہیے اور اینالسٹ بریفننگ باقاعدگی سے منعقد کریں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے آئی کیپ انسٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کے قیام کیلئے حیات آباد پشاور میں پانچ کنال زمین اپنے قیمت پر دی ہے جہاں پر چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کا انسٹیٹیوٹ قائم کیا جائے گا اور خیبرپختونخوا کے طلباء کو چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کی تعلیم اب خیبرپختونخوا میں حاصل کرنے کا موقع مل سکے گا۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے خیبرپختونخوا اسمبلی برائے خزانہ کو بتایا کہ اب ملازمین کی تنخواہیں اے جی آفس کے بجائے صوبے کے اکاؤنٹ ون ڈائریکٹ منتقل کیے جائیں گے۔ چئرمین کمیٹی ارباب محمد عثمان نے محکمہ صحت کے حکام کو ممبر صوبائی اسمبلی محمد نثار کو ضلع باجوڑ کے صحت کارڈ ڈیٹا فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ممبر صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی نے محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا سے پن بجلی منافع بارے مکمل ریکارڈ اور واجبات کی تفصیل پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔