نیپال میں حکمران طبقہ کے خلاف مظاہروں کے دوران جیلوں پرحملے ، سینکڑوں قیدی فرا ر

بدھ 10 ستمبر 2025 10:10

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) نیپال میں حکمران طبقہ کی بدعنوانی اور عوامی مسائل سے غفلت کے خلاف نوجوانوں کےملک گیر پرتشدد مظاہروں کے دوران جیلوں پر حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں قیدی فرا ر ہو گئےہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیپال میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران دو بڑی جیلوں پر حملوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع کاسکی میں پولیس نے تصدیق کی کہ مظاہرین کے جیل کے احاطے پر دھاوا بولنے کے بعد دوپہر کے وقت 773 قیدی فرار ہو گئے۔ ایک اور واقعہ میں تلسی پور ڈانگ صوبے میں مقامی پولیس نے بتایا کہ تلسی پور جیل پر حملے کے بعد 127 قیدی فرار ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے ملک کے مختلف حصوں میں جیلوں سے قیدیوں کے ممکنہ فرار ہونے کی بھی اطلاع دی ہے تاہم فوری طور پر ان اطلاعات کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔

متعلقہ عنوان :