نیپال ، احتجاجی مظاہرین نے سابق وزیر اعظم جھلا ناتھ کھنا ل کا گھر بھی نذر آتش کر دیا ، اہلیہ راجی لکشمی چتر کاری ہلاک

بدھ 10 ستمبر 2025 10:50

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) نیپال میں نوجوانوں کے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران سابق وزیر اعظم جھلا ناتھ کھنا ل کے گھر کو بھی نذر آتش کر دیا گیا جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ راجیہ لکشمی چتر کاری ہلاک ہو گئی۔

(جاری ہے)

ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر مظاہرین نے سابق وزیر اعظم کے گھر پر حملے کے دوران گھر میں موجود افراد کے باہر نکلنے کے راستے بند کر دیے اور بعدازاں اسے آگ لگا دی۔

سابق وزیر اعظم کی اہلیہ راجیہ لکشمی چتر کاری کو تشویشناک حالت میں کیرتی پور برن ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں ۔ ان کے خاندانی ذرائع نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے تاہم نیپال کے سرکاری حکام کی طرف سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :