پرنسٹن یونیورسٹی کی تحقیق دان سارکوف کو عراق میں ملیشیا کی قید سے رہا کر دیا گیا، ٹرمپ

بدھ 10 ستمبر 2025 15:36

پرنسٹن یونیورسٹی کی تحقیق دان سارکوف کو عراق میں ملیشیا کی قید سے رہا ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی روسی تحقیق دان الزبتھ سارکوف جنہیں دو سال قبل عراق میں اغوا کیا گیا تھا، کو شیعہ ملیشیا کتائب حزب اللہ کی قید سے رہا کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا، سارکوف کئی مہینوں تک تشدد کا نشانہ بننے کے بعد اب عراق میں امریکی سفارت خانے میں محفوظ ہیں۔ان کی رہائی کا اعلان عراق کے وزیرِ اعظم نے بھی کیا۔پرنسٹن یونیورسٹی کی تحقیق دان سارکوف مارچ 2023 میں عراق میں ایک تحقیقی سفر کے دوران لاپتہ ہو گئی تھیں۔